سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا: ڈاکٹر طاہرالقادری

شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں: قائد تحریک منہاج القرآن
پاکستان اور سعودی عرب کے عوام اسلام کے عظیم رشتہ اخوت میں بندھے ہوئے ہیں
دونوں برادر اسلامی ملکوں کا خطے میں قیام امن اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ہے

لاہور (17 فروری 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو دل کی گہرائیوں سے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور پوری قوم ان کی آمد پر مسرور ہے، ان کا یہ دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان موجود پرجوش تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام اسلام کے عظیم رشتہ اخوت میں بندھے ہوئے ہیں، سعودی عرب پاکستان کا مخلص، ہمدرد اور قابل اعتماد دوست بھی ہے جو آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان قیام امن اور خط کی خوشحالی کے ضمن میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی کردار کے حامل ملک ہیں، انہوں نے کہا کہ میں باردگر ولی عہد مملکت سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top