کالج آف شریعہ کاسالانہ ’’ہفتہ تقریبات‘‘ 25 فروری سے شروع ہوگا

لاہور (21 فروری 2019) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ’’ہفتہ تقریبات‘‘ 25 فروری 2019ء سے 28 فروری 2019 تک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) میں شروع ہوں گی۔ ہفتہ تقریبات میں پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ ہفتہ تقریبات کا آغاز 25 فروری کو مقابلہ حسن قرات اور مقابلہ عربی تقریرسے ہوگا۔ 27 فروری کو اردو تقریری مقابلہ بعنوان ’’جنہوں نے بستی اجاڑ ڈالی کبھی تو انکا حساب ہو گا ‘‘ کا انعقاد ہو گا، 26 فروری کو نعت رسول ﷺ اور انگریزی تقریری مقابلہ Pluralistic vision of Islam ہو گا، جبکہ 28 فروری جمعرات اردو مباحثہ ’’ قومی ترقی کیلئے ذریعہ تعلیم قومی زبان ہونا چاہیے‘‘ ہو گا۔ کالج آف شریعہ کے زیراہتمام ہونے والے اس ہفتہ تقریبات میں صوبائی وزراء نامور علمی، ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

Quaid Day 2019: COSIS weeklong celebrations

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top