جڑانوالہ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ کے زیراہتمام 24 فروری 2019ء کو مقامی ہال میں ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی‘‘ منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محٰی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فیاض احمد وڑائچ، میجر (ر) عبد الرحمن رانا، مولانا محمد یحی، ڈاکٹر سعید احمد، سید طیب شاہ، میاں غلام دستگیر، ابو شمس احمد علی، تصدق حسین نقوی، فرحان عزیز، خلیل طاہر، ڈاکٹر شفیق احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج القرآن قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تحریک ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیداری شعور مہم کا مرکز و محور ہے، وہ قرآنی تعلیمات کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تکفیری مذموم پراپیگنڈہ سے بچا رہے ہیں۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف عصر حاضر میں خدمت قرآن کے ضمن میں ایک بڑی سعادت ہے۔
تقریب میں دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تجدیدی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام کا عظیم علمی کارنامہ ہے، جو عام آدمی کی قرآن فہمی میں اضافہ کرے گا۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، آخر میں دعا کیساتھ پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔
جڑانوالہ میں تقریب تقسیم انعامات
صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جڑانوالہ میں قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر تنظیمی امور میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے تحریک منہاج القران اور جملہ فورمز کے عہدیداروں کو شیلڈز دیں۔
تبصرہ