منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی و قائد ڈے تقریب
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی اور قائد ڈے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سید محمود الحسن جعفری نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام میں اہل علاقہ، منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تلاوت و نعت کے بعد مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکوپیڈیا شیخ الالاسلام کی وہ معرکۃ الاراء تصنیف ہے، جس کی جتنی پزیرائی کی جائے کم ہے۔
تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر 68 پونڈ کا کیک کاٹا گیا اور 30 سے زیادہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا لوگوں کو دیئے گئے۔
تبصرہ