کالج آف شریعہ کے شعبہ ای لرننگ میں قائد ڈے کی تقریب

ای لرننگ میں قائد ڈے تقریب

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے شعبہ ای لرننگ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب 21 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں نائب امیر تحریک بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی پرنسپل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، ڈاکٹر شبیر احمد جامی ہیڈ آف اسلامک سٹڈیز، کرنل ر فضل مہدی ایڈمنسٹریٹر، ڈاکٹر شفاقت اللہ بغدادی ڈائڑیکڑ سٹودنٹس افئیرز، محمد فاروق رانا ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیویٹ، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد ثناء اللہ، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اسکالرز میں سے محمد افضل قادری، ڈاکٹر فیض اﷲ بغدادی، اَجمل علی مجددی، کالج آف شریعہ کے پروفیسر مراد علی دانش اور انچارج ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ صاحبزادہ مقصود احمد نوشاہی نے شرکت کی۔

ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیوٹرز میں حافظ خرم سجاد قادری، عدنان عباسی، حافظ بلال عباس، محمد انوار الحسنین، حافظ طلحہ حسنات، عماد عباسی، محمدمشرف، حافظ محمد ابو بکر، حافظ محمد آصف، حافظ محمد قاضی اویس بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد مرکزی قائدین اور اساتذہ کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور آپ کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر ای لرننگ پروگرام کے ڈائریکٹر مقصود نوشاہی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا منہاج ای لرننگ پروگرام کے تحت آن لائن اسلامی تعلیم مہیا کی جا رہی ہے۔ علوم دینیہ کی درس و تدریس کا یہ عالمگیر آن لائن پروگرام 24 گھنٹے جاری رہتا ہے اور 50 سے زائد میل و فی میل سکالرز مختلف اوقات میں بیرون ممالک مسلم خاندانوں کے بچوں کو قرآن پاک، عقائد، سیرت النبی، ناظرہ قرآن، ترجمہ و تفسیراور عربی گرائمر کورسز کروا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق 2009ء میں اس عظیم اور جدید طریقہ تدریس کا آغاز کیا گیا تھا اور اب تک 2 ہزار سے زائد بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای لرننگ کے اس پروگرام کا دائرہ اب سنٹرل ایشیا تک بڑھایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے تقریب کے آرگنائزر مقصود احمد نوشاہی کو خوبصورت انتظام اور ان کی اس کاوش پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ مقصود احمد نوشاہی انچارچ ای لرننگ پروگرام نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : حافظ خرم سجاد قادری

ای لرننگ میں قائد ڈے تقریب

ای لرننگ میں قائد ڈے تقریب

ای لرننگ میں قائد ڈے تقریب

ای لرننگ میں قائد ڈے تقریب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top