تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ سندھ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن لاڑکانہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سالگرہ کا کاٹا گیا۔ تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ امیر احمد قادری، ضلعی سرپرست پیر شاہ سید مبین شاہ انقلابی، تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے امیر عبدالحفیظ کھوڑو، وقار چنا اور رفقاء و کارکنان نے بھی تقریب شرکت کی۔

تقریب میں 10 نئے رفقاء نے منہاج القرآن کی ممبرشپ حاصل کی۔ آخر میں ملکی سلامتی و ترقی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top