حیدرآباد: منہاج القرآن تحصیل لطیف آباد کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد کا اجلاس 15 فروری کو ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی احمد نواز انجم کی خصوصی آمد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن لوئر سندہ کی کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی اور یوتھ کوآرڈینیٹر وقار یونس نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں لطیف آباد تنظیم کی تنظیم نو کی گئی، اس موقع پر احمد نواز انجم نے نئے عہدہداران کو بریف کیا۔ نئے عہدیداروں میں سرپرست انوار خان، صدر عبدالرحیم قادری، ناظم شیراز قریشی، ناظم ویلفیئر مرزا نسیم بیگ، ناظم دعوت عباس قریشی، ناظم حلقہ درود خوشی محمد، ناظم میمبر شپ محمد عارف صدیقی اور ناظم مالیات احمد علی شامل ہیں۔

پروگرام کے آخر میں احمد نواز انجم اور نو منتخب عہدہداران نے شیخ الاسلام کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازئ عمر اور صحتیابی کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top