منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے رہنماء میاں مقصود اکرام کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے سینئر رہنما میاں مقصود اکرام نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جرمنی میں منہاج القرآن کی ورکنگ اور دیگر تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔ میاں مقصود اکرام نے صدر منہاج القرآن کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کے آئندہ ماہ مارچ 2019ء میں شیڈول دورہ جرمنی اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

انہوں نے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اور ناظم اعلیٰ خُرم نواز گنڈاپور اور ناظم اُمورِ خارجہ جی ایم ملک سے بھی ملاقات کی۔

اس سے قبل میاں مقصود اکرام کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اُمور ِخارجہ میاں محمد اشتیاق اور قاضی مدثرالاسلام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ، گوشہ درود، شریعہ کالج میں ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ، مرکزی سیل سنٹر، دیگر مرکزی شعبہ جات، منہاج یونیورسٹی، آغوش کمپلیکس کا وزٹ کیا اور دربارِ غوثیہ پر بھی حاضری دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top