اٹک: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا فتح جنگ اور پنجوانہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

فتح جنگ میں ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن تحصیل فتح جنگ کے زیراہتمام منہاج القران و جملہ فورمز کے ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں پیر قاسم علی شاہ، نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران رانا محمد ادریس، یاسر صادق ایڈووکیٹ اور تحصیل فتح جنگ کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن فتح جنگ کے کارکنان کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مقامی قائدین و کارکنان کی تنظیمی امور میں اعلی کارکردگی پر شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کی دعا بھی کی گئی۔

فتح جنگ میں ورکرز کنونشن

فتح جنگ میں ورکرز کنونشن

فتح جنگ میں ورکرز کنونشن

فتح جنگ میں ورکرز کنونشن

فتح جنگ میں ورکرز کنونشن

فتح جنگ میں ورکرز کنونشن

پنجوانہ، حضرو میں ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القران اٹک کی تحصیل حضرو کے زیراہتمام گاوں پنجوانہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس بھی آپ کے ساتھ تھے۔ یہاں مقامی تنظیم کے کارکنان نے کنونشن میں بھرپور شرکت کی۔ اس سے پہلے جب آپ پنجوانہ پہنچے تو یہاں مقامی کارکنان نے صدر منہاج القران انٹرنیشنل کا پرتپاک استقبال کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top