ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قاضی محمد عارف کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 03 مارچ 2019ء

قاضی محمد عارف منہاج القرآن میر پور آزاد کشمیر کے سابق امیر تھے

لاہور (3 مارچ 2019) قائد تحریک منہاج القرآن، سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن میر پورآزاد کشمیر کے سابق امیر، ابوظہبی میں منہاج القرآن کے بانی رہنما قاضی محمد عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی ے لیے دعا کی ہے۔ مرحوم کے بیٹے قاضی محمد رضوان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ مرحوم نیک، صالح اور سچے عاشق رسول ﷺ تھے۔ محب وطن اور دین اسلام سے محبت کرنے والے نیک انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے لیے قاضی محمد عارف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے انتقال سے منہاج القرآن ایک دیرینہ رفیق اور سینئر رہنما سے محروم ہوگئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھوتھال میر پور آزاد کشمیر میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک، کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد شرکت کرے گا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، نور اللہ صدیقی، رفیق نجم، پروفیسر محمد سلیم و دیگر رہنماؤں نے بھی قاضی محمد عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top