کالج آف شریعہ کے ہفتہ تقریبات میں مقابلہ حسن نعت و انگریزی تقریری مقابلہ
دی منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز 26 فروری 2019ء کو حسنِ نعت و انگریزی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ تقریبات کے دوسرے روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، مرکزی رہنماء تحریکِ انصاف ابرارالحق اور نعت گو شاعر زاہد فخری مہمان خصوصی تھے۔
کالج کے اساتذہ کرام میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ممتاز الحسن باروی، شفاقت علی بغدادی، حاکم محمد فیصل، راجہ زاہد محمود، شفاعت رسول اور دیگر اساتذہ بھی پروگرام میں موجود تھے۔
مقابلہ حسن نعت میں محمد عثمان منیر پنجاب کالج کامرس نے پہلی، محمد حسن چشتی دارلعلوم نوریہ رضویہ نے دوسری جبکہ جی سی ٹی لاہور کے محمد حسن ہاشمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ منہاج کالج فار ویمن کی منزہ ساجد کو حوصلہ افزائی کا انعام بھی دیا گیا۔
مقابلہ حسنِ نعت میں ملک پاکستان کے معروف نعت خواں اختر قریشی نے چیف جج کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ نعت خواں شکیل احمد طاہر اور محمد سرور صدیق ان کے ساتھ جیوری ممبران میں شامل تھے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مراد راس نے کالج آف شریعہ کی علمی و ادبی تقریبات کو سراہا اور اقبالیات و سیرت النبیﷺ کو نصاب میں لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پروگرام میں ابرار الحق نے اپنا خصوصی نعتیہ کلام منظر نامہ دورِ نبوی ﷺ سنایا جبکہ زاہد فخری نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا۔
تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمد شاہد مصطفوی اور حافط منیر حسین نے سرانجام دیئے۔ اس سے پہلے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حافظ طاہر رمضان نے حاصل کی جبکہ حافظ اعتزاز نے نعت مبارکہ پڑھی۔
مقابلہ انگریزی تقریر (PLURALISTIC VISION OF ISLAM)
کالج آف شریعہ کے ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز انگریزی تقریری مقابلہ میں صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمان مہمان خصوصی تھے۔ صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایمان و اعمال کی حفاظت کے لیے صالحین کی صحبت کی اہمیت کو بیان کیا۔
انگریزی تقریری مقابلہ میں چوہدری بلال طاہر گورنمنٹ شالیمار کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کالج آف شریعہ کے احمد جعفر دوسری اور احمد سلطان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انگریزی تقریری مقابلہ میں پروفیسر عدنان فیصل چیف جج تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلام اور پروفیسر سید معین الحسن شاہ ان کے ساتھ جیوری ممبران میں شامل تھے۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض کالج آف شریعہ کے طلباء محمد نقیب اعظم اور قاضی اویس نے سرانجام دیئے۔ پروگرام کے اختتام پر محب اللہ اظہر نے دعا کرائی۔
تبصرہ