منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ فرحت حسین شاہ، چودھری عمران خان، چوہدری فاروق اظہر، عمر حیات، شاہد محمود، محمد اقبال، محمد ارشد اور محمد عنصر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
’’قرآن کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قرآن مجید پر علماء و مفسرین میں مختلف ادوار میں بہت کام کیا۔ قرون اولیٰ کے اکابر علماء، عرفاء اور صوفیاء نے قرآن پاک پر بہت تحقیق کی اب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قرآن مجید کے 5 ہزار سے زائد جدید نوعیت کے موضوعات قائم کرنا بلاشبہ تجدیدی و احیائی کارنامہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف کے ذریعے نہ صرف اسلاف کے کام کو آگے بڑھایا بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے قرآن پاک سے علم حاصل کرنے اور کسی بھی نوعیت کے تحقیقی کام میں قرآن پاک سے رہنمائی لینے کی طرف راغب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محقق، استاد، ریسرچرز، ڈاکٹرز قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو پڑھ کر اپنے ریسرچ پراجیکٹس میں استعمال کر رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔
منہاج القرآن فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی تحریر و تقریر اور قول و فعل کے عملی جہاد سے امت مسلمہ میں ایک نئی روح پھونکی ہے یہی وجہ ہے پوری دنیا میں مختلف مذاہب، مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ انکی خدمات کو سراہتے ہیں۔
اس سے پہلے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جرمنی آمد پر فرینکفرٹ آئیرپورٹ پہنچے تو منہاج القرآن کے قائدین کے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی فرینکفرٹ آمد پر استقبال
تبصرہ