منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ’’قرآن مصدر العلوم‘‘ کانفرنس

مورخہ: 07 مارچ 2019ء

مسلمانوں نے ’’دم ‘‘ سے نہیں علم سے ہزار سال حکومت کی: ڈاکٹر حسین محی الدین
پیر سید محی الدین محبوب کاظمی، غلام محی الدین دیوان، جمشید چیمہ، پیر محمد یوسف
رفیق نجم، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، علامہ امداد اللہ قادری و دیگر کا کانفرنس سے خطاب
کانفرنس میں منہاج القرآن کے کارکنان و دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئے
کانفرنس کے شرکاء نے جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا

Introductory ceremony of Quranic Encyclopedia held by MQI Lahore

لاہور (7 مارچ 2019) منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ’’قرآن مصدر العلوم‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ مسلمانوں نے ’’دم ‘‘ سے نہیں علم و تحقیق سے دنیا پر ایک ہزار سال حکومت کی، علم کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ زبان، جو اس کی قدر کرے گا یہ اسی کے پاس رہے گا، ایک وقت تھا علم کے قدر دران مسلمان تھے اور آج کوئی اور، قرون اولیٰ کے حکمران بڑی بڑی لائبریریاں بنانے اور اہل علم کی قدر کرنے پر فخر کرتے تھے اور دنیا کے حاکم تھے، آج کے حکمران زیادہ سے زیادہ آف شور کمپنیاں اور بیرون ملک اثاثے بنانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

کانفرنس میں منہاج القرآن کے کارکنان و دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، کانفرنس سے پیر سید محی الدین محبوب کاظمی آستانہ عالیہ محدث ہزاروی حویلیاں، تحریک انصاف کے رہنما غلام محی الدین دیوان، جمشید چیمہ، پیر محمد یوسف، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، انجینئررفیق نجم، علامہ امداد اللہ قادری نے خطاب کیا۔ مرکزی رہنماؤں نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، طارق مغل، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد پی پی 144 اور پی پی 145 اے نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے تناظر میں کیا۔ واہگہ ٹاؤن، شالا مار ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن کے رہنماؤں طارق الطاف، مرزا حنیف صابری، حاجی عبدالخالق قادری، شیخ محمدحنیف، حفیظ الرحمن خان، حاجی امجد، شفاقت مغل، احمد صادق، ظفر اقبال کمبوہ، خالد محمود، سید امجد قیوم، حافظ عبدالرحمن، ڈاکٹر شاہد محمود، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ رفیق رندھاوا، قاری عبدالمجید چشتی، قاری علامہ اکرم طیب و دیگر نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور علوم القرآن کے فروغ کے حوالے سے ایک منفرد اور بے مثال خدمت ہے، اللہ رب العزت نے رواں صدی میں خدمت قرآن کی یہ عظیم سعادت منہاج القرآن اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو بخشی، انہوں نے کہا کہ آج کے مسلمان کی موجودہ حالت دیکھ کر اس کے شاندار ماضی کا درست اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، اس کے لئے تاریخ اور کتب میں جھانکنا پڑے گا، عالم انسانیت کو علم و تحقیق اور لائبریریاں قائم کرنے کی سوچ مسلمانوں نے دی، مغرب کے پاس 600 سال تک پڑھانے کیلئے اپنی کوئی کتاب نہیں تھی، وہ مسلمان سائنسدانوں اور محققین کی کتب کے تراجم کر کے اپنے تعلیمی اداروں میں تعلیم دیتے تھے، قرون اولی کے والیان ریاست و حکومت علم سے والہانہ محبت کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ قرآن کے نزول کی برکت سے مسلمانوں پر علم کے دروازے کھلے کیونکہ قرآن مصدر العلوم ہے، قرون اولیٰ کے مسلمانوں کو قرآن نے علم و تحقیق اور فہم و تدبر سے جوڑا، اگر مسلمان اپنی عہد رفتہ کی شان حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ علم اور تحقیق سے اپنے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کریں، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے غزوہ بدر کے جنگی قیدیوں کی رہائی کا فدیہ ناخواندہ مسلمانوں کو تعلیم دینا مقرر کیا، اس فیصلے سے مسلمانوں پر علم کے دروازے کھلے اور اس سے حصول علم کی دینی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top