حھنگ: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کتاب میلہ، منہاج پبلی کیشنز کا بک سٹال

مورخہ: 07 مارچ 2019ء

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں دو روزہ "کتب میلہ" 6 اور 7 مارچ 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جھنگ نے منہاج القرآن پبلیکیشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام کتب اور بالخصوص قرآنی انسائکلوپیڈیا کا سٹال لگایا گیا۔ کتاب میلہ میں ملک بھر سے بک پبلشرز اور پبلیکیشن کمپنیز کو مدعو کیاگیا تھا۔

کتاب میلہ میں شائقین علم و دانش پرنسپلز، ڈاکٹرز، پروفیسرز، لیکچررز، طلباء و طالبات نے شیخ الاسلام نے کی کثیرتعدادمیں کتب دیکھ کر حیرانگی اور تعریفی جذبات کا اظہارکیا اور آپ کی عظیم تر علمی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

تحریک منہاج القرآن جھنگ کی طرف سے پہلی مرتبہ کسی یونیورسٹی میں اس طرح کے Books Exhibition میں حصہ لیا گیا۔ اس Book Fair میں شمولیت اور سٹال کے انعقاد میں چودھری سعیدالزماں صدر TMQ تحصیل جھنگ، رانا محمد نسیم قادری، حافظ محمد شکیل قادری اور علامہ عبدالقدیر قادری نے اہم کردار ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن جھنگ کیطرف سے بک اسٹال لگانے پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top