قرآن پر غور و فکر سے تنگ نظری دور ہوتی ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

مورخہ: 10 مارچ 2019ء

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف سے فہم قرآن کے ضمن میں غوروفکر کے نئے درکھلے
صدر منہاج القرآن کا بھکر، خوشاب میں منہاج القرآن کی قرآن کانفرنسز سے خطاب

لاہور (10 مارچ 2019) صدرتحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ جب کوئی یکسوئی سے قرآن کا مطالعہ کرتا ہے اور نفرت اور تنگ نظری ختم ہو جاتی ہے، اسکی جگہ محبت، ایثار اور مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ قرآن نے ذات پات، حسب نسب کی بنیاد پر تقسیم کی نفی اور جماعت کا تصور دیا۔ انسانیت کی رہنمائی کیلئے قرآن و سنت صراط مستقیم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھکر کلور کوٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رانا محمد ادریس، ملک امجد کہاوڑ، ضیاء اللہ عباسی، احمد حسن خان، رانا صغیر، صاحبزادہ محمد ابراہیم، ڈاکٹر عبد الغفور سبحانی، قاری فتح خان، مفتی طیب ارشد، الطاف خان، جمعہ خان، صبغت اللہ قادری، صابر خان، ڈاکٹر اسلم خان، عمر دین، شوکت مصطفوی اور محمد شریف نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں قرآن پر غور و فکر اور تدبر کیا جائے۔ قرآن مجید میں انسانیت اور امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہے، یہ محض مقدس کتاب نہیں ہے بلکہ کتاب حکمت و دانائی ہے اس میں سائنس، طب، ماحولیات، معاشیات، اخلاقیات تا تخلیق ارض و سماء کی غرض و غایت اور حقیقت بیان کی گئی ہے۔ منہاج القرآن اور قائد تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ میں قرآنی فکر کو عام کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ الحمدللہ اس جدوجہد نے اندرون بیرون ملک لاکھوں خواتین و حضرات اور نوجوانوں کے قلب و فکر میں انقلابی اثرات مرتب کئے ہیں۔

دریں اثناء ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خوشاب میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سلسلے میں منعقدہ ایک عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کی کوششوں سے مطالعہ قرآن و حدیث کے حوالے اسلاف کی علمی اقدار کو زندہ کیا جا رہا ہے اور اسکے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا نے مطالعہ قرآن کے ضمن میں غور و فکر کے نئے دروازے کھولے ہیں اور اس سے کلام اللہ کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے اور پڑھنے والے کیلئے اسے سمجھنے میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔

خوشاب میں منعقدہ کانفرنس سے محترم پروفیسر محمد احسن مظہری، محترم قیوم زمان، رانا محمد ادریس، مہوش اقبال اعوان، مظہر محمود علوی، منصور قاسم اعوان، انعام مصطفوی، سیدمحسن رضا شاہ نقوی، غلام رسول شاہ، تنویر احمد، سیدشمس العارفین، پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ، عبد الماجد علوی، عبد الرحمان اعوان، احسان چشتی نے شرکت کی۔ خوشاب کانفرنس میں جمیعت علمائے اسلام، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور مقامی سماجی، صحافتی تنظیموں کے سنیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top