منہاج القران کا 14شہروں میں قرآن کانفرنسز اور ورکرز کنونشنز منعقد کرنے کا اعلان

مورخہ: 11 مارچ 2019ء

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کانفرنسز میں شرکت و خطابات کرینگے

لاہور (11 مارچ 2019) تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 16 مارچ سے 3 اپریل تک پنجاب کے 14 شہروں میں ورکرز کنونشنز اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت اور خطابات کرینگے۔ اس ضمن میں 14 شہروں میں ہونیوالے پروگرامز و شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ چیئرمین سپریم کونسل 16 مارچ سے 3 اپریل تک فیصل آباد، ملتان، ہارون آباد، چشتیاں، بہاولپور، لاہور، گوجرانوالا، سیالکوٹ، وہاڑی، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، راجن پور، خان پور میں ورکرز کانفرنسز اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت و خطاب کرینگے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور و ناظمین شریک تھے۔ اجلاس میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، عہدیدران، کارکنان، سماجی رہنما، تاجر، مزدور، وکلاء تنظیموں کے قائدین اور سول سوسائٹی کے افراد کو شرکت کی دعوت بھی دی جائیگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top