تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘

مورخہ: 10 مارچ 2019ء

سرگودھا کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ 10 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارکہ کے مفہوم کیمطاق جو شخص علم کی تلاش میں دنیا سے چلا گیا تو جنت میں اس کا درجہ انبیاء سے ایک درجہ نیچے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن والوں کو مبارکباد ہے، جو لوگوں کو قرآن اور صاحب قرآن کی دعوت دے رہے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ساری زندگی علوم قرآنیہ کے فروغ و ترویض میں گزر رہی ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا اس کا ایک مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ احسان عظیم ہے کہ شیخ الاسلام نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی شکل میں امت کو عظیم علمی تحفہ دیا۔

تقریب کے آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اختتامی دعا کرائی۔

منہاج القرآن سرگودھا کے عہدایداروں سے ملاقات

تقریب کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القران سرگودھا اور جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان (بشمول منہاج القران ویمن لیگ) سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top