منہاج القرآن تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام خواجہ غریب نواز کے عرس کی تقریب

مورخہ: 14 مارچ 2019ء

منہاج القرآن تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام 7 رجب بروز جمعرات کو خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا عرس منایا گیا۔عرس کی تقریب منہاج القرآن تحصیل لطیف آباد کے صدر عبدالرحیم قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ پروگرام میں تحریک کی طرف سے حلقہ درود اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر اسکرین پر دکھایا گیا۔

پروگرام میں منہاج القرآن لطیف آباد کے سرپرست انوار خان، صدر عبدالرحیم، ناظم شیراز قریشی، نائب ناظم محسن قادری، ناظم دعوت و تربیت عباس قریشی، ناظم میمبر شپ عارف صیدیقی، ناظم مالیات احمد علی، ناظم حلقہ درود خوشی محمد، ناظم ویلفیئر مرزا نسیم بیگ نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں ناظم تحریک منہاج القرآن حیدرآباد علامہ جان محمد بروہی نے دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top