ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 16 مارچ 2019ء

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دورہ یورپ سے وطن واپسی

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپین ممالک کے کامیاب تنظیمی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، حافظ غلام فرید، قاضی فیض الاسلام اور دیگر قائدین و کارکنان استقبال کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ کے دوران سپین، ڈنمارک، سویڈن، ناروے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مختلف شہروں میں قرآن کانفرنسز (بسلسلہ تقاریبِ رونمائی قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا) اور ورکرز کنونشنز میں شرکت و خطاب کیا، ان تقریبات کا انعقاد منہاج القرآن یورپ کی تنظیمات نے کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین اس دورہ کے دوران منہاج القرآن کی مرکزی تنظیموں کے علاوہ یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئر اور منہاج سسٹرز کی تنظیمات سے ملاقات اور اسلامک سنٹرز کا دورہ بھی کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دورہ یورپ سے وطن واپسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top