منہاج القرآن کے نظریاتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ’’ ففتھ جنریشن وار‘‘ کا مقابلہ کر رہے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 17 مارچ 2019ء

سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے اجلاس میں جے آئی ٹی کی طرف سے شریف برادران سے تفتیش کرنے کے اقدام کو سراہا گیا
ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں نے سوشل میڈیاکے ذریعے قومی اداروں کے خلاف سازشیں کروائیں، اجلاس میں قرار دادیں
قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا جرات مندی سے مقدمہ لڑنے پر قاید تحریک منہاج القرآن کو خراج تحسین

MQI Social Media Team

لاہور (17 مارچ 2019) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشوت اور کمیشن خوری کے ذریعے قومی اداروں کو تباہ کرنے والے ’’ماڈل ٹاؤن‘‘ کے قاتلوں نے اپنے ملازم کارندوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر بھی پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہریلہ پراپیگنڈا شروع کروایا، منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے ہزاروں نظریاتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ’’ففتھ جنریشن وار‘‘کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اجلاس میں سوشل میڈیا گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی، سوشل میڈیا ورکنگ کونسل ہیڈ فرخ شہزاد، کوآرڈینیٹر عتیق الرحمن، یوتھ ہیڈ عمر قریشی، ایم ایس ایم ہیڈ فراز ہاشمی، ویمن لیگ ہیڈ شاکرہ چودھری، ویمن لیگ کوآرڈینیٹر صفیہ رفعت، ایم ایس ایم کوآرڈینیٹر محسن حلیم، کوارڈینیٹر، عمر فاروق ڈپٹی کوآرڈینیٹر یوتھ لیگ نے شرکت کی۔

اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پرمبارک بادی قرارداد منظور کی گئی اور اسے قرآن فہمی کے باب میں ایک عظیم کاوش قرار دیا گیا۔

اجلاس میں جے آئی ٹی کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈز شہبازشریف اور نواز شریف سے تفتیش کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا، اور ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کا جرات مندی کے ساتھ مقدمہ لڑنے پر اور سپریم کورٹ میں پیش ہو کر دلائل دینے پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں بیرون ملک سوشل میڈیا کونسلز تشکیل دینے، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر تنظیم سازی کرنے، سالانہ سوشل میڈیا کانفرنس کرنے، ایس او پی منظور کرنے اور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو کامیاب قرآن کانفرنسز کے انعقاد اور تنظیمی دورہ جات پر مبارک دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی نے کہا کہ منہاج القرآن کا سوشل میڈیا سیل پاکستان کا سب سے بڑا نظریاتی والنٹیئر میڈیا سیل ہے جس کے ہزراروں ایکٹیوسٹ دن رات اسلام اور پاکستان کے لیے نظریاتی محاذ پر اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

فرخ شہزاد نے کہا کہ آئندہ دور سوشل میڈیا کا ہے پاکستان کا ہر موبائل یوزر نوجوان پاکستان کے استحکام اور اتحاد و یکجہتی کے لئے اپنا حصہ ڈال سکتا ہے، عتیق الرحمن نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا منفی استعمال کر رہے ہیں۔

اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعلیمی فلاحی عوامی خدمت کے منصوبوں کو ہائی لائٹ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں شاکرہ چودھری، صفیہ رفعت، محسن حلیم، فراز ہاشمی اور عمر فاروق نے بھی اظہار خیال کیا اور تجاویز دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top