منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

مورخہ: 16 مارچ 2019ء

گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تحریک منہاج القرآن گجرات اور جملہ تنظیمات کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی رونمائی 16 مارچ 2019ء کو جی ٹی روڈ پر واقع مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

سابق صوبائی وزیرتعلیم میاں عمران مسعود، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، ڈاکٹر راشد لغاری، علامہ ظہیر الدین، رضوان دلدار، ڈاکٹر طارق سلیم، مظہر دیونہ، جاوید رضا، علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی کارکنان، صحافی اور منہاج القرآن گجرات کے قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آخر میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن گجرات کے رہنماء حاجی محمد اکرم، مرزا طارق بیگ، چوھدری گلزار اختر وڑائچ، علامہ مظہر حسین قادری، محسن اقبال، ساجد محمود قادری، عمر وڑائچ، قیصر محمود، مظہر اقبال نقشنبدی، سلیم رضا چشتی، حاجی محمد رفیق، چوھدری ظفر اقبال، تحریک منہاج القرآن گجرات، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج ویمن لیگ کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top