گجرات: سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 16 مارچ 2019ء

گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

سابق صوبائی وزیر تعلیم اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشا میاں عمران مسعود نے گجرات میں اپنی رہائش گاہ پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو عشائیہ دیا اور ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے گجرات پہنچے تھے۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

ملاقات میں سہیل احمد رضا، چوہدری شجاعت نواز اجنالہ ایم پی اے، ڈاکٹر فہیم اشرف وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات، چوہدری خالد اصغر گھرال سابق ایم پی اے، چوہدری سعادت نواز اجنالہ، سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود، میاں پرویز اختر پگانوالہ، سلیم کمبوہ، حنیف حیدری سبابق ناظم، چوہدری مظہر اقبال دیونہ، چوہدری اشرف ریانیہ، ڈاکٹر طارق سلیم صوبائی امیر جماعت اسلامی گجرات، سابق ناظم میر کبیر، چوہدری مظہر تحصیلدار، چوہدری محسن سپال صدر PAT سلیم رضا جنرل سیکرٹری PAT، مرزا طارق بیگ ضلعی صدرTMQ، چوہدری محمد اکرم صوبائی نائب ناظم TMQ عمر وڑائچ ضلعی صدر یوتھ ونگ بھی موجود تھے۔

گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

میاں عمران مسعود کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

میاں عمران مسعود کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

میاں عمران مسعود کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top