راولپنڈی: ’’ہمارا علمی زوال اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ سیمینار میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

مورخہ: 17 مارچ 2019ء
راولپنڈی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کے سلسلہ میں سیمینار ’’ہمارا علمی زوال اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ 17 مارچ 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادرریس قادری، فخر زمان عادل، ڈاکٹر عائشہ رفیق رانجھا، عبیداللہ رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نے بھی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب میں شرکت کی۔

سیمینار میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن راولپنڈی کے رہنماوں انار خان گوندل، آصف اعوان، کوثر اعوان، سہیل عباسی، ریاض محمود، فرقان یوسف، عثمان ارشد، حافظ عبید، حمزہ کیانی، منہاج ویمن لیگ کی ناہیدہ مظہر، عائشہ ندیم، سائرہ عروج، مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف اور منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کی جملہ تنظیمات، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج ویمن لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی۔

راولپنڈی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

راولپنڈی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

راولپنڈی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

راولپنڈی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

راولپنڈی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top