پتوکی میں ماہانہ حلقہ درود کا افتتاح

مورخہ: 16 مارچ 2019ء

پتوکی میں گوشہ درود کا افتتاح

تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام شہر میں زاہد حسین قادری کی رہائش واقع انصاف سٹی میں ماہانہ حلقہ درود کا افتتاح کر دیا گیا۔ 16 مارچ 2019ء کو ماہانہ حلقہ درود کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے ناظم ندیم مصطفائی، رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک پتوکی، ملک نقاش قادری صدر منہاج القرآن پتوکی اور سید محمود الحسن گیلانی ضلعی ناظم قصور نے فیتہ کاٹا۔ افتتاحی تقریب میں محمد عامر رضا، تنویر حسین، محمد جاوید بٹ، محمد اصغر قادری ، ڈاکٹر شاہ محمد، طلعت نیاز، قمر حسین کھوکھرنے بھی شرکت کی۔

حلقہ درود کے افتتاح کے موقع پر محفل درود پاک ہوئی، جس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد حصور نبی اکرم ﷺکی بارگاہ میں ہدیہ درود پڑھا گیا۔ حلقہ درود کی پہلی ماہانہ محفل میں کل 4600 مرتبہ درودشریف پڑھا گیا۔ یہاں حضرت علامہ حافظ حسن سردار نے درودِپاک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر گفتگو بھی کی۔

آخر میں محمد ندیم مصطفائی نے تحریک منہاج القرآن پتوکی کے احباب کو حلقہ درود کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کی محافل کو مزید وسعت دی جائے اور لوگوں میں حضور نبی اکرمﷺ سے نسبت کو مزید پختہ کیا جائے، الحمدللہ آج تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام اس نسبت محمدی کو عام کر رہے ہیں۔

گوشہ درودشریف اگلی محفل ملک نقاش قادری کے گھر22 مارچ 2019ء کو بعد نماز جمعہ النور سٹی پتوکی میں ہو گی۔

پتوکی میں گوشہ درود کا افتتاح

پتوکی میں گوشہ درود کا افتتاح

پتوکی میں گوشہ درود کا افتتاح

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top