پاکستان کے تحفظ کی ضمانت اس کے محب وطن عوام ہیں: سیمینار

مورخہ: 27 مارچ 2019ء

منہاج القرآن کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد
کرنل زیڈ آئی فرخ، پروفیسر ڈاکٹر محمد خان، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی و دیگر کا خطاب
ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے نام سے اپنے حصے کی شمع روشن کی: مقررین

لاہور (27 مارچ 2019) تحریک منہاج القرآن کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ’’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘‘ منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل (ر) زیڈ آئی فرخ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کی ضمانت اس کے محب وطن عوام ہیں، کرپشن، طاقتور کی بے حسی، کمزور کی بے بسی اور کمپرومائز کر جانے کی اخلاقی کمزوری کی وجہ سے چند درجن افراد پر مشتمل استحصالی ٹولے نے ترقی کا سفر روک رکھا ہے، جب تک عوام اپنی حالت بدلنے کیلئے عملاً جدوجہد نہیں کریں گے کچھ بھی نہیں بدلے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے نام سے اپنے حصے کی شمع روشن کر دی۔

سیمینار سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد خان، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، کرنل(ر) فضل مہدی، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، ڈاکٹر محب اللہ اظہر، پروفیسر صابر نقشبندی نے بھی خطاب کیا، سیمینار میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سینئر کلاسز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے تدریسی شعبہ جات بالخصوص قرآن لرننگ کے بین الاقوامی ای لرننگ پروگرام کے حوالے سے سیمینار کے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ای لرننگ قرآن فہمی اور دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کی آن لائن فراہمی کا ایک جدید ترین ذریعہ تدریس ہے جو کامیابی کیساتھ دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں مقیم مسلم خاندانوں کو دینی تعلیم فراہم کررہا ہے، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا کہ قرآن کا پہلا حرف اقراء وحی ہوا اور الحمدللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دین اسلام کے تعلیم و تعلم والے پیغام کو لے کر پوری دنیا کا سفر کررہے ہیں اور لاکھوں، کروڑوں خاندان اس تعلیمی، اصلاحی پیغام سے مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے عوام کو اداروں سے متنفر کرنے کی سازش کررہا ہے، عوام اور اداروں کو ملکر پاکستان کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ترقی کی بین الاقوامی ریس میں شامل کرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top