چشتیاں: عظمت قرآن کانفرنس (بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا)، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب
تحریک منہاج القرآن چشتیاں کے زیراہتمام عظمت قرآن کانفرنس (بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا) مؤرخہ 28 مارچ 2019 کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے کارکنان و دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ذہنوں کے بند دریچے کھولتا ہے اور اسکا مطالعہ کرنے والے کو اللہ کے احکامات سے جوڑ دیتا ہے، قرآن کا ہر حرف امن، محبت، حکمت، نصیحت، صلہ رحمی، حقوق و فرائض کی یاددہانی سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا راستہ امن اور صراط مستقیم کا راستہ ہے۔
کانفرنس سے سردار شاکر مزاری، چودھری فیاض وڑائچ، حاجی امداد اللہ قادری، چودھری مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے رہنما محمد ارشاد، سلطان قادر ایڈووکیٹ، مفتی خلیل الرحمن، مفتی اللہ رکھا فاروقی، علامہ ارشاد ذیشان، خلیل احمد فرید، اطہر حسن، قاری شہباز، زاہد انقلابی نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ