لیہ: قرآن کانفرنس (بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا)، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

مورخہ: 31 مارچ 2019ء

Quran Conference in Layyah

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 31 مارچ 2019 کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں سردار شاکر مزاری، چودھری فیاض وڑائچ، چودھری عرفان یوسف، ڈاکٹر زبیر احمد، منصور اعجاز اور محترمہ میمونہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ کانفرنس کے شرکاء نے جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Quran Conference in Layyah

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے اللہ کے کرم سے 550 شائع شدہ کتب کا کارنامہ بھی اپنی مثال آپ ہے لیکن ان تمام کتب کو ایک پلڑے میں رکھ کر دوسرے پلڑے میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو رکھیں تو قرآنی انسائیکلوپیڈیا بھاری نظر آئے گا، یہ اسلام کی لازوال و بےمثال خدمت ہے۔

انہوں نے قرآنِ مجید کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اللہ کی ساری کائنات کے حسن کا مجموعہ ہے، اس کا ایک ظاہر ہے اور دوسرا اس کے اسرار و رموز ہیں۔ قرآن کے اسرار و رموز کو جاننا بڑے فضل کی بات ہے، اس کے ظاہر کو سمجھ لینا بھی دنیا و مافیھا کی کامیابی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ اگر کوئی عظمت و بلندی کا طلبگار ہے تو اس کے لیے لازم ہے کہ وہ محبت و نسبتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم دل میں رکھتے ہوئے قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائے کیونکہ یہ دنیوی و اخروی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن تو حقیقت میں ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے، اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن کی قسمیں کھا کھا کر یہی بتاتا ہے کہ اس جہان میں اگر کوئی چیز کامیابی کی ضمانت ہے تو وہ محبتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا نہ صرف خود مطالعہ کریں بلکہ اسے نوجوان نسل تک پہنچائیں تاکہ وہ روزمرہ کے امور میں قرآنِ مجید سے براہ راست راہنمائی لے سکیں۔

کانفرنس کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن لیہ کے عہدیداران نے لیہ آمد پر ڈاکٹر حسن محی الدین کا شکریہ ادا کیا اور تنظیمی کارکردگی پر انہیں بریفنگ دی۔

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

Quran Conference in Layyah

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top