منہاج ایشیئن پیسیفک کونسل کے امیر الشیخ علامہ محمد رمضان قادری کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

علامہ رمضان قادری

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ڈائریکٹر اور منہاج ایشیئن پیسیفک کونسل کے امیر الشیخ علامہ محمد رمضان قادری نے پاکستان آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ مرکز آمد پر نظامت امور خارجہ اور قائدین نے ان کو خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن آسٹریلیا کے تنظیمی کام کے حوالے سے اگاہ کیا۔

بعدازاں مرکزی سیکرٹریٹ میں نظامت دعوت میں رانا محمد ادریس قادری، نظامت تربیت میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمود شاہ، نظامت امور خارجہ میں جی ایم ملک، وسیم افضل قادری، علامہ غلام ربانی تیمور اور دیگر سٹاف ممبران نے بھی علامہ محمد رمضان قادری سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شعبہ جات کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔

آخر میں فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر رانا محمد فاروق، علامہ علی اکبر الازھری، تاج الدین کالامی اور ایف ایم آئی کے دیگر سٹاف ممبران نے علامہ محمد رمضان قادری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ بھی کی۔

علامہ رمضان قادری

علامہ رمضان قادری

علامہ رمضان قادری

علامہ رمضان قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top