منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کا سید شیخ محمد ابوالھدی الیعقوبی کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے وفد نے شام کے معروف صوفی عالم و اسکالر سید شیخ محمد ابو الھدی الیعقوبی کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ وفد میں شیخ صبغت اللہ مجددی کے فرزند شیخ ڈاکٹر عصمت مجددی، ڈنمارک میں امام شیخ عبدالواحد پیڈرسن اور ڈنمارک میں اسلامک سنٹر کے امام شیخ وسیم حسین شامل تھے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد نے اس ایونٹ کی میزبانی کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب صدر حافظ سجاد احمد اور مجلس شوریٰ کے صدر چوہدری اکرم جوڑا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top