پاکستان چیمبر آف کامرس یوکے کے وفد کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ودیگر راہنماؤں نے خوش آمدید کہا
جہاں امن ہو گا وہاں سرمایہ کار آئے گا، وفد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا

لاہور (13 اپریل 2019) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یو کے کے وفد نے چیمبر کے صدر امجد بٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلامک بینکنگ اور حلال فوڈ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے۔ اسلامک بینکنگ کاروبار پوری دنیا میں فروغ پا رہا ہے مسلم کمیونٹی کے بزنس مینوں اور سرمایہ کاروں کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

اس موقع پر عامر خواجہ، میئر ارشد محمود، اسد حسین سردار شفقت خان، سید سراج حسین، ساجد خان، شاہد مرزا، مس فرح شیخ، مس طاہرہ بٹ، مس ساجدہ ایوب، عشاہ موجود تھے۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں آمد پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خاں، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی اور جواد حامد نے خوش آمدید کہا۔

پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یو کے کے صدر نے کہا کہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ آ کر بہت خوشی ہوئی، ہمیں اس بات پر مسرت ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کا پر امن پیغام پہنچا رہے ہیں۔ چیمبر کے وائس پریذیڈنٹ خواجہ عامر نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم اور فروغ امن نصاب پر قابل عمل تجاویز دینے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارک پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یو کے کے صدر کو منہاج القرآن آمد پر یادگاری سوئنیر دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top