شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مکہ مکرمہ میں کتب کی خریداری

شیخ الاسلام مدینہ کتب خریداری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مکہ مکرمہ میں کتب خانوں کا وزٹ کیا اور کتب کی خریداری کی۔ مقامی مکتبہ میں شیخ الاسلام نے اپنی پسند کی عربی کتب خریدیں۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی آپ کے ساتھ تھے۔

اپنے وسیع تر مطالعہ، تحقیق و تخریج اور علمی ذوق و تشنگی کی تکمیل کے لیے شیخ الاسلام دوران سفر باقاعدگی کے ساتھ مختلف مکتبہ جات کا وزٹ کرتے اور کتب کی خریداری کرتے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قرآن مجید کے ترجمہ عرفان القرآن، پانچ ہزار موضوعات اور آٹھ جلدوں پر مشتمل معرکہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا، بارہ جلدوں پر مشتمل سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ علوم القرآن و علوم الحدیث، ایمانیات و اعتقادیات، سیرت و فضائل، اخلاق و تصوف، اقتصادیات و سیاسیات، فکریات اور امن جیسے کثیر موضوعات پر 554 کتب کے مصنف ہیں۔ آپ کی کتب اردو، انگلش، عربی، ہندی، ڈینش سمیت دنیا بھر کی مختلف زبانوں اور مختلف ممالک میں شائع ہو چکی ہیں۔

آپ دنیا بھر میں 6 ہزار سے زائد موضوعات پر خطابات اور لیکچرز بھی دے چکے ہیں۔ 9 اور 10 اپریل 2019 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ او آئی سی اجلاس میں 56 اسلامی ممالک کے نمائندگان و مندوبین کو خطاب کیا۔ (کانفرنس اور خطاب کی تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں)

شیخ الاسلام مدینہ کتب خریداری

شیخ الاسلام مدینہ کتب خریداری

شیخ الاسلام مدینہ کتب خریداری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top