علامہ میر محمد آصف اکبر تحفظ حقوق علماء اوقاف پنجاب کے چیئرمین منتخب

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر قادری محکمہ اوقاف پنجاب کے خطباء، آئمہ، مدرسین، مؤذنین اور خدام کی نمائندہ تنظیم ’تحفظ حقوق علماء اوقاف پنجاب‘ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ 18 اپریل 2019 کو ہونے والے انتخاب میں ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور راولپنڈی کے ممبران اور تمام مکاتب فکر کے سے تعلق رکھنے والے علماء نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ علامہ میر آصف اکبر قادری گیارہ سو ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ چیرمین کے انتخاب کے بعد زونل اور ضلعی تنظیم سازی بھی مکمل ہوگئی ہے۔ نومنتخب عہدیداران نے ڈائریکٹر جنرل اوقاف، سیکرٹری اور بعد ازاں وزیر اوقاف سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران و کارکنان نے انتخاب میں کامیابی پر علامہ میر آصف اکبر قادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top