مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب کا اجلاس، تنظیم نو کا اعلان

فرحان عزیز سنٹرل پنجاب کے صدر منتخب، مرکزی صدر عرفان یوسف نے حلف لیا
تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 5 فی صد کیا جائے تعلیم سب کیلئے مہم شروع کر دی: عرفان یوسف

لاہور (22 اپریل 2019) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب کا تنظیمی و تربیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر عرفان یوسف نے کی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس سنٹرل پنجاب کی تنظیم نو کا اعلان کیا گیا۔ فرحان عزیز سنٹرل پنجاب کے صدر منتخب، مرکزی صدر عرفان یوسف نے نو منتخب صدر سے حلف لیا، اجلاس میں ملک بھر میں’’تعلیم سب کیلئے‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ و اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہاکہ تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 5فی صد کیا جائے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک بھر میں ’’تعلیم سب کیلئے‘‘ مہم شروع کر دی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جدوجہد یکساں نظام تعلیم کیلئے ہے۔ عرفان یوسف نے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 25-A کے تحت مرکز سمیت چاروں صوبائی حکومتیں 5 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق دیں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دیا جائے۔ تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ علم و امن کی تحریک ہے۔ قوم کے بچوں کے مستقبل کو تعلیم فروش مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ معیاری تعلیم کی فراہمی حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی فکری، نظریاتی اور اخلاقی تربیت بھی کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے7 سو سکولز، درجنوں کالجز اور عالمی معیار کی یونیورسٹی دے کر تعلیم عام کرنے کیلئے جہاد کیا۔ عرفان یوسف نے کہا کہ طلباء اپنی تمام تر توانائیاں علم حاصل کرنے پر صرف کریں۔ محنت و ڈسپلن کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جدوجہد طلباء کی بہترین تربیت اور عملی رہنمائی ہے۔

اجلاس سے ذلج انقلابی، احسان اللہ سنبل، فراز ہاشمی، آصف عزیز، اقبال ساقی و دیگر طلباء رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top