منہاج القرآن کے شعبہ ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام سالانہ ’’تقسیم ایوارڈز تقریب‘‘

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہاہے کہ اسلام میں چیرٹی کو بڑا بلند مقام حاصل ہے، کمزوروں کی مدد کرنا صاحب حیثیت افراد پر واجب ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن کے شعبہ ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈ ریسورس کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں انسانی خدمت کے شعبہ میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وابستگان کو ایوارڈ دئیے گئے۔ خرم نواز گنڈا پوراور ہیو من ڈویلپمنٹ اینڈ ریسورس کے ڈائریکٹر شاہد لطیف، حاجی امین قادری، چودھری عبدالجلیل، مرزا حنیف صابری و دیگر کو ایوارڈ دئیے گئے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دین اسلام انسانیت کے احترام کا دین ہے، کسی سفید پوش اور ضرورت مند بھائی کی مدد کرنا بھی انسانیت کا احترام ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ بنیادی مسائل حل کرنا ریاستوں کی ذمہ داری ہے تا ہم اسلامی نظام حیات میں صاحب حیثیت افراد خدمت اور مدد کی ذمہ داری سے پہلو تہی نہیں برت سکتے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکائے تقریب کو منہاج القرآن کے تعلیمی، فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ منہاج القرآن کا شعبہ ویلفیئر ہر سال سینکڑوں خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو کروڑوں کے تعلیمی وظائف دینے کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی فراہمی اور مستحقین کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے پروگرام چلارہا ہے، شادیوں کی اجتماعی تقاریب اور غریب اور یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کی فراہمی منہاج القرآن کے فلاحی منصوبہ جات میں شامل ہے۔

اس موقع پر رانا شکیل، حاجی سرفراز، راشد باجوہ، محمد سلیم بٹ، افضال شاہد، جمیل یوسفی، سیٹھ افتخاراحمد نے شرکت کی اور انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحق و دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈ تقریب ڈاکٹر حسن

ایوارڈ تقریب ڈاکٹر حسن

ایوارڈ تقریب ڈاکٹر حسن

ایوارڈ تقریب ڈاکٹر حسن

ایوارڈ تقریب ڈاکٹر حسن

ایوارڈ تقریب ڈاکٹر حسن

ایوارڈ تقریب ڈاکٹر حسن

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top