قرآنی انسائیکلو پیڈیا سیمینار کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کی میڈیا کمیٹی کا اجلاس
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلو پیڈیا سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی میڈیا کمیٹی کا اجلاس صدر عوامی تحریک ابرار رضاایڈووکیٹ کی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں غلام علی خان، مشتاق قادری، مصطفی حسین خان، توصیف ڈار نے شرکت کی۔
اس موقع ابرار رضا ایڈوکیٹ نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلو پیڈیا سیمینار 27 اپریل بروز ہفتہ صبح 10 بجے لاریب ان ہوٹل G9/4 میں منعقد ہوگا۔ سیمینار میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ دیگر مہمانوں میں سینئرماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان، مشیر وزیراعظم علی اعوان، وزیرماحولیات زرتاج گل، سینیٹر سیمی ایزدی، بیرسٹر سیف، مصطفی نواز کھوکھرکے علاوہ، علماء مشائخ، مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین، اساتذہ، وکلاء، تاجر، طلبہ تنظیموں کے نمائندہ وفود اور خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔
ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ تقریب کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے لئے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، مرکزی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ مشتاق قادری ہوں گے، جن کی سربراہی میں دیگر کمیٹیاں اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔ دیگرکمیٹیوں میں استقبالیہ کمیٹی، میڈیا کمیٹی، فنانس کمیٹی، پنڈال کمیٹی، سٹیج کمیٹی اور دیگر انتظامی کمیٹیاں شامل ہیں۔
ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا ڈاکٹر طاہرالقادری کا امت مسلمہ کے لئے نادر تحفہ ہے، جو آنے والی صدیوں تک علم کی پیاس بجھانے کے کام آتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بلا شبہ پوری امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں، آپ کے کردار پر تحریک کے دنیا بھر کے کارکنان کو رشک ہے۔
تبصرہ