انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ناانصافی کا خاتمہ ضروری ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا اسلام آباد میں قرآن کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد قرآن کانفرنس

منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس 27 اپریل 2019ء کو اسلام آباد کے لاریب ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری بھی موجود تھے۔

کانفرنس کے مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء المصطفی، ڈاکٹر مقصود جعفری، زکیہ نجفی، شعیب شاہین ایڈووکیٹ، ابو الجمال صاحبزادہ پیر بدر عالم جان بدر، سید انور شاہ ایڈووکیٹ، پیر سید مہر حمادالدین گیلانی، سید انجم حسین بخاری، مشتاق احمد قادری، قاضی فیض الاسلام، مظہر محمود علوی اور عرفان یوسف بھی شامل تھے۔

انار خان گوندل، غلام علی خان، ابرار رضا ایڈووکیٹ، راجہ منیر اعجاز، اشتیاق میر ایڈوکیٹ، محسن بھٹی ایڈووکیٹ، ملک طاہر جاوید، وسیم خٹک اور قمر گردیزی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداروں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کی معزز شخصیات اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کے لئے پچھلے چار سال سے عدالتوں میں انصاف کے منتظر ہیں، عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں نظام کی تبدیلی، آئین و قانون کی حقیقی بحالی اور غریبوں کے حقوق کے لئے لازوال قربانیاں دے کر مثال قائم کر دی اور جانیں دینے سے بھی گریز نہ کیا، انہوںنے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہر قسم کی ناانصافی اور استحصال کا خاتمہ ضروری ہے، بیڈگورننس اور مذہب کا سیاسی استعمال انتہاپسندی کے فروغ کی بڑی وجوہات ہیں، دہشت گردی دو ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کیلئے بطور ہتھیار بھی استعمال ہورہی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قرآن سے پختہ رشتہ جوڑنا منہاج القرآن کا نصب العین ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے ہر سطح کی علمی استعداد رکھنے والوں کے لیے قرآن فہمی کو آسان بنا دیا۔ 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہر گھر کی زینت بننا چاہیے۔ اس کے لیے منہاج القرآن کے عہدیداران، کارکنان، رفقاء اپنا فریضہ ادا کررہے ہیں۔ قرآن سے محبت اورقرآنی علوم کا فروغ منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے مزید کہا کہ غربت، جہالت، بیروزگاری اور مذہب کی غلط تشریح بھی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے پھیلاؤ کا ایک بڑا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دو طریقے ہیں ایک گولی کا جواب گولی اور دوسرا برداشت، رواداری اور ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو سمجھنے اور بات چیت کرنے سے ہے۔ دہشت گردی کو گولی سے ختم کرنے کیلئے بہت آپریشن اور جنگیں ہوئیں اب ایک موقع بات چیت کو بھی ملنا چاہیے۔ ایک دوسرے کی بات سننے اور سمجھنے سے رواداری جنم لیتی ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بہت بڑھ گئی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العذت نے انسان کی تخلیق کے بعد انسانیت کے عروج و ارتقاء کے لئے بعثت انبیاء اور وحی الہی کا سلسلہ جاری فرمایا، بعثت محمدی اور نزول قرآن کے ذریعے انسانیت کو اوج ثریا تک پہنچایااور قرآن مجید میں بیان کردہ علوم و معارف اور قوانین فطرت میں اللہ رب العذت نے ہر دور کے انسان کے لئے رہنمائے فرمادی، یہ رہنمائی قیامت تک بنی نو انسان کے جملہ انفرادی خاندانی، اجتماعی، اخلاقی، سیاسی، سماجی، معاشی، اور معاشرتی امور کے لئے کامل جامعیت کے ساتھ فراہم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مرتب کردہ آٹھ جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائکلو پیڈیا میں امت مسلمہ کے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے دور میں پیدا ہوئے اور ان کی صحبت میں جی رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

کانفرنس میں سید راحت کاظمی، شعیب شاہین، سید انور شاہ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، قاضی فیض الاسلام، قاضی شفیق، عرفان یوسف نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات اور بالخصوص قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد قرآن کانفرنس

اسلام آباد قرآن کانفرنس

اسلام آباد قرآن کانفرنس

اسلام آباد قرآن کانفرنس

اسلام آباد قرآن کانفرنس

اسلام آباد قرآن کانفرنس

اسلام آباد قرآن کانفرنس

اسلام آباد قرآن کانفرنس

اسلام آباد قرآن کانفرنس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top