ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 27 اپریل 2019 کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار قاسم خان سوری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک منہاج القرآن کے راہنماء میاں ممتاز بھی شریک تھے۔ سہیل احمد رضا نے ڈپٹی سپیکر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق تالیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ قاسم خان سوری نے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف دین کی بہت بڑی خدمت ہے۔ معاشرے میں قرآنی تعلیمات عام کرنا دورِ حاضر کی اشد ضرورت ہے۔

بعدازاں سہیل احمد رضا نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ایڈووکیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں بھی قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ علی محمد خان نے سہیل احمد رضا کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top