راجن پور: اجراء حلقات قرآن تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام عظیم الشان تاریخی تقریب برائے اجراء حلقات قرآن کا انعقاد مقامی شادی حال میں کیا گیا جس میں قرآن سکالرز نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ تقریب میں علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی لیکچر دیا، اور اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن راجن پور کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ صدر محمد سعید مغل صاحب، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، حافظ محمد راشد مصطفوی ڈویژنل صدر ایم ایس ایم، رانا محمد گلزار نائب زونل ناظم جنوبی پنجاب کے علاوہ محمد طارق عزیز ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد شاہد جمیل ناظم دعوت، محمد سلیم فیض، محمد سعید لانگ، محمد شعیب، اشعر خان پتافی، عبدالباسط المکی نے شرکت کی۔ پروگرام میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top