نگران گوشہ درود علامہ محمد لطیف مدنی کی گوشہ نشینان سے تربیتی نشست

مورخہ: 01 مئی 2019ء

تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام قائم گوشہ درود میں گوشہ نشینان کے لیے تربیتی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں نگران گوشہ درود علامہ محمد لطیف مدنی نے گوشہ نشینان کیساتھ تربیتی نشست میں لیکچر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن بندے کا اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق مضبوط کر کے پرامن اور خوبصورت اخلاق والے معاشرہ کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ گوشہ درود واحد جگہ ہے، جہاں بغیر وقفہ کے درود پاک روزانہ پڑھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوشہ درود میں شریک گوشہ نشینان خوش قسمت ہیں کہ وہ درود پاک کی روحانی نسبت کی پختگی کے لیے منہاج القرآن آتے ہیں، جو انسان کی اخلاقی و روحانی تربیت گاہ بن چکا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top