سرگودھا: منہاج القرآن تاجر ونگ کے زیراہتمام آغوش فیملی سپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 11 مئی 2019ء

منہاج القرآن سرگودھا کے تاجر ونگ کے زیر اہتمام آغوش فیملی سپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلی منہاج القرآن رانا محمد ادریس قادری نے یتیم کی کفالت کی اہمیت کو آقا علیہ السلام کے فرمودات کی روشنی میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا علیہ السلام کا ارشاد پاک کہ یتیم کی کفالت کرنے والا قیامت کے روز ایسے میرے ساتھ ہو گا جیسے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں

انہوں نے کہا کہ یتیم کی کفالت اجر عظیم ہے۔ سرگودھا کی تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے اس کام کا آغاز سول سوسائیٹی سے ملکر کیا۔ منہاج القرآن کے مرکز پر قائم آغوش کمپلیکس میں سینکڑوں طلباء شاندار ماحول میں رہ کر اپنی اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

پروگرام میں حاجی ممتاز اختر کاہلوں چئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی۔ مرزا فضل الرحمان صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، شیخ ندیم خاور صدر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا، مرزا سلمان جنرل سیکرٹری انجمن تاجران، امجد محمود بھٹی صدر الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا، ملک عاصم اقبال سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، چوپدری خرم بسراء سابق سیکرٹری بار، حاجی محمد اقبال رہنما PTI، اور چوھدری رضوان گل سابق MPA نے بھی خطاب کیا اور آغوش فیملی سپورٹ پروگرام کے عظیم کام پر مبارکباد پیش کی۔

پروگرام میں سول سوسائیٹی سے سینکڑوں احباب نے شرکت کی، دل کھول کر یتیموں کی کفالت کےلئے ڈونیشنز کا اعلان کیا۔ اور یتیم بچوں کی سالانہ کفالت کی ذمہ داری قبول کی۔ اس پروگرام میں یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت کےلئے 5000 روپے ماہانہ اس کے گھر میں بذریعہ بینک ٹرانسفر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ فری میڈیکل سہولیات تعلیمی سال کے آغاز میں کتابیں یونیفارم وغیرہ عیدوں پر تحائف بذریعہ ڈونرز ان بچوں تک پہنچائے جائیں گے۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض کامران سرور، عمران ملک، اقبال کاشف اور میاں ماجد نے ادا کئے۔ اس سے پہلے پروگرام کے آغاز پر ناظم اعلی منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کینیڈا سے بذریعہ ٹیلیفون جملہ منتظمین کو پروگرام کے انعقاد پر ڈھیروں مبارکباد دی۔ آخر میں دعا کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top