منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام مستحقین میں رمضان راشن کی تقسیم

مورخہ: 13 مئی 2019ء

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام اور وائس فاونڈیشن کے اشتراک سے سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی مستحق گھرانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کیا۔ اس موقع پر نصرت امین نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیر فاونڈیشن نے ملک بھر میں غریب اور نادار بہنوں اور بھائیوں کی امداد کا فریضہ بخوبی سر انجام دے رہی ہے، آندھی ہو ےا طوفان، زلزلہ ہو ےا سیلاب ہر موقع پر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن نے قوم کو اکیلا نہیں چھوڑا، منہاج ویلفئیر فاونڈیشن ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت فلاحی بہبود اور انسانی حقوق کی بجا آوری کے لئے دن رات سرگرداں ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹر وائس فاونڈیشن بیگم ریاست، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن مشتاق قادری، صدر عوامی تحریک ابراررضاایڈوکیٹ، اور میڈیا کوآرڈینیٹرعوامی تحریک غلام علی خان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد رمضان راشن کے حصول کے لئے جمع تھی۔

نصرت امین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا وژین یہ ہے کہ اس طرح امداد کی جائے کہ آج کا لینے والا کل خود دینے والا بن جائے، مگر ہمارے ملک کے کرپٹ نظام نے حالات کے مارے ہوئے غریب عوام کی زندگی مفلوج بنا دی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ غریب عوام کے لئے موت کا پیغام ہے۔ موجودہ حکومت سے عوام نے بہت امیدیں وابستہ کی تھیں، مگر 9 ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک عوام کو ریلیف دینے کی کوئی جامع حکمت عملی نظر نہیں آئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top