ہزاروں افراد ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ شہر اعتکاف کا حصہ بنیں گے، انتظامی اجلاس

مورخہ: 15 مئی 2019ء

قائد تحریک منہاج القرآن رمضان المبارک کے دوسرے عشرے وطن پہنچیں گے
شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل 15رمضان المبارک تک جاری رہے گا: خرم نواز گنڈاپور
بریگیڈیئر (ر) اقبال احمدخان، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، فرح ناز، و دیگر رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت

لاہور (15 مئی 2019ء) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ و اعتکاف 2019ء کے سربراہ خرم نواز گنڈاپور نے شہر اعتکاف کے لیے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی 2019 ء سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں، قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ ہزاروں افراد عید کا چاند نظر آنے تک حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے، اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں خواتین و حضرات شہر اعتکاف میں الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گے، اعتکاف میں شرکت کے لیے کوئٹہ، کراچی، شمالی علاقہ جات، اندرون سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں معتکفین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، رجسٹریشن کا مزید عمل 15 رمضان المبارک تک جاری رہے گا، قائد تحریک منہاج القرآن رمضان المبارک کے دوسرے عشرے وطن پہنچیں گے۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد کے لیے جگہ نہیں ہو گی۔

اس موقع پر نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، حاجی منظور احمد، عدنان جاوید، مظہر علوی، عرفان یوسف، شہزاد رسول، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، عارف چودھری، راجہ زاہد محمود، فرح ناز، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ثناء وحید و دیگر بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری روزانہ نماز تراویح کے بعد خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا شہر اعتکاف برادرانہ اخوت کے اظہار کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں چاروں صوبوں سے مردوخواتین شریک ہوتے ہیں اور اللہ کو راضی کرتے اور وطن عزیز کیلئے دعائیں کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top