منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد کی صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری سے ملاقات

مورخہ: 24 مئی 2019ء

وفد نے صوبائی وزیر کوڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انساءکلو پیڈیا کا سیٹ تحفے میں دیا
قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے مطالعہ سے اللہ کے کلام کو سمجھنے میں آسانی ہو گی: صوبائی وزیر اطلاعات
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوان نسل کو علم، امن کی تعلیم دے رہے ہیں : سید صمصام بخاری
رہنماءوں کی صوبائی وزیر کو شہر اعتکاف میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی

لاہور(24 مئی 2019ء) منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری سے ملاقات کی۔ وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات کو قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا سیٹ تحفے میں دیا اور انہیں تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کے وزٹ کی دعوت دی۔ سید صمصام بخاری نے شہر اعتکاف کے وزٹ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ 3 جون کو شہر اعتکاف آئیں گے، وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد رسول قادری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالحفیظ چودھری، حاجی محمد اسحاق اور ثاقب بھٹی شامل تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہر شخص قرآن حکیم سے جڑ جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے مطالعہ سے اللہ کے کلام کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے مطالعہ سے قرآن پاک کا امن و آشتی، حقوق و فراءض پر مبنی پیغام عام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ انسائیکلو پیڈیا ہر گھر میں ہونا چاہیے اس کے مطالعہ سے انسان کویہ جاننے میں آسانی ہو جائے گی کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کس بات کا تقاضا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و تجدیدی خدمات عالم اسلام کےلئے تاریخی اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قرآن و سنت پر مبنی جتنا علمی کام پاکستانی قوم و عالم اسلام کےلئے کیا وہ قابل تحسین ہے۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی عظیم علمی، تحقیقی اور دینی کاوش ہے، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اجتماعی اعتکاف کے تصور کو عملی شکل دے کر تربیت کا بہت عظیم انسٹیٹیوٹ بنا دیا ہے، میں 3 جون کو شہر اعتکاف کا مہمان بنوں گا اور شہر اعتکاف کے مکینوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی و استحکام کےلئے دعا کروں گا۔

سید صمصام بخاری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور لمبی عمر کےلئے دعا گو ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کے دلوں میں محبت رسول ﷺ کے چراغ جلائے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب، ہزاروں خطابات اسلام اور امت مسلمہ کےلئے خدمت کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہپاکستان کی ترقی علم اور امن میں ہے، مجھے خوشی ہے تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوان نسل کو علم اور امن کی تعلیم دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ علم اور امن کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین کوشش ہے کہ سوساءٹی کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلیں۔ وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات کو تحریک منہاج القرآن کی فلاحی و علمی خدمات پر بریفننگ دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top