منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 10 ہزار سے زائد افراد معتکف ہو گئے

مورخہ: 26 مئی 2019ء

Minhaj ul Quran Itikaf City 2019

لاہور (26 مئی 2019) منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 10 ہزار سے زائد افراد معتکف ہو گئے ہیں، جن میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ خواتین کےلئے الگ اعتکاف گاہ بنائی گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے معتکفین کو مبارکباد دی ہے۔ شہر اعتکاف میں آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے معتکفین اعتکاف گاہ میں آئے ہیں۔ شہراعتکاف میں رجسٹریشن اور باڈی سرچ کے بعد اعتکاف گاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی امیر لاہور حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، اشتیاق حنیف مغل نے شہر اعتکاف میں آنیوالے معتکفین کے قافلوں کو خوش آمدید کہا جبکہ خواتین معتکفین کو فرح ناز، سدرہ کرامت، آمنہ بتول، عائشہ مبشر نے ویلکم کیا۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر معتکفین کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ معتکفین خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ قرآن حکیم کی تلاوت کریں، درود شریف کا ورد کریں، علوم دینیہ سیکھیں، قیام اللیل کریں، ذکر اذکار میں دل لگائیں، اللہ کو راضی کرنے کی ان گھڑیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’معتکف گناہوں سے کنارہ کش ہو جاتا ہے اور عملاً نیک اعمال کرنیوالے کی مثل پوری پوری نیکیاں عطا کی جاتی ہیں‘‘۔ معتکفین کو منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Minhaj ul Quran Itikaf City 2019

Minhaj ul Quran Itikaf City 2019

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top