خواتین نے زندگی ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، شہر اعتکاف میں تربیتی ورکشاپ

مورخہ: 30 مئی 2019ء

خواتیں خدمت دین کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں فرح ناز، انجنئیر رفیق نجم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی

لاہور (30 مئی 2019) منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنی والی معتکفات کی تربیتی نشست سے مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈی نیشن انجینئر رفیق نجم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کیا اور کہا کہ اعتکاف بیٹھنے والی بیٹیاں اور ان کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں، دین اور کردار سیکھنے کیلئے ایک قدم چلنے کی بھی بڑی فضیلت اور برکات ہیں۔

فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی اہلیت ثابت کی، خواتین اصلاح معاشرہ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں اور اس بہت بڑے چیلنج کو قبول کریں، دین خود بھی سیکھیں اور اطراف میں بھی اس کی روشنی پھیلائیں، اسلام سے دوری نے سوساءٹی کو متشدد بنا دیا۔

انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں والدین کا ادب کریں، بڑوں کی نصیحتیں نظر انداز نہ کریں، اس عمل سے انہیں دین اور دنیا کے ثمرات اور کامیاب زندگی نصیب ہو گی۔

علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن پر والدین کا یہ اعتماد ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو 10 یوم کیلئے دین اور اخلاق سیکھنے کے لیے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں بھجواتے ہیں، بیٹیاں بھی ان نایاب لمحات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں، اوائل عمری کی تعلیم و تربیت عمر بھر رہنمائی مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن دنیائے اسلام کی وہ واحد تحریک ہے جس کا پیغام تعلیم اور اخلاق سازی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top