صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا شہراعتکاف کا دورہ

مورخہ: 30 مئی 2019ء

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے 30 مئی 2019ء کو تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں وزٹ کیا۔ شہر اعتکاف میں آمد پر صوبائی وزیر کا ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبد الحفیظ چودھری نے استقبال کیا۔

راجہ یاسر ہمایوں شہر اعتکاف کے دورہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی زمانہ امت مسلمہ کو دین اور اخلاقیات سکھانا بہت بڑی نیکی اور قومی و ملی خدمت ہے۔ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری یہ کام انتہائی جوش و خروش اور دیانتداری سے کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن کے پروگراموں میں آ کر ہمیشہ قلبی سکون ملتا ہے۔

منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صوبائی کو خوش آمدید کہا، صوبائی وزیر نے روزہ شہر اعتکاف میں افطار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کیساتھ صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے شہراعتکاف میں مختلف جگہوں کو دیکھا اور معتکفین سے بھی ملے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top