شہرِ اعتکاف میں معتکفین کے لیے تربیتی حلقہ جات کا قیام
تحریک منہاج القران کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں معتکفین کے لیے تربیتی حلقہ جات و تنظیمی سیشن منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں اسکالرز و معلمین اور قائدین مختلف موضوعات پر لیکچر دیتے ہیں اور بعد میں شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیتے ہیں۔ حلقہ جات میں باقاعدہ تربیتی نصاب مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت معلمین نے معتکفین کو (غسل کے فرائض، علم کی فضیلت، خود کش حملے حرام ہیں) کے موضوعات پر تربیتی لیکچرز دیئے۔
شہر اعتکاف کے پہلے دن قائم حلقہ جات میں معلمین نے تعلیم کی فضیلت، اسلام دین امن و رحمت ہے اور وضو کا طریقہ کے موضوعات پر تربیتی و فقہی گفتگو کی اور شرکاء کے مسائل کو جواب بھی دیئے۔
تبصرہ