حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگریزیدی نظام نہیں بدلتا: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 02 جون 2019ء

Dr Tahir ul Qadri statement

لاہور (02 جون 2019) قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا، نظام ابھی بھی یزیدی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں بھکر، خوشاب، سرگودھا کے جن کارکنوں کو اس ظلم اور جبر کے نظام نے سزا سنائی ان اسیران انقلاب نے جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں اور اب تک اسیران 45 لاکھ سے زائد مرتبہ حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں درود کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ اس نظام میں غریب اور کمزور کو انصاف دینے کی سکت ہی نہیں ہے، قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کےلئے ہیں۔ قاتل اور قاتلوں کے سہولت کار وہ جہاں کہیں بھی بیٹھے ہیں وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ساتھ کی جانیوالی نا انصافی پر قیامت کے دن اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے۔

قائد تحریک منہاج القرآن نے اسیران کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ میرے علم میں لایا گیا ہے کہ اسیران انقلاب نے بھکر، خوشاب اور نوشہرہ کی جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں مجھے اپنے بے گناہ کارکنوں کے ناحق پابند سلاسل کر دئیے جانے پر دکھ ہے مگر انکے بلند حوصلے اور جیلوں میں بھی عشق مصطفی ﷺ کے دامن سے لپٹے رہنے پر بے حدخوشی ہے، میں ماہ مقدس میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مظلوموں اور بے گناہوں کی مشکلات دور فرمائے اور ظلم کرنیوالوں اور ظالموں کو ریلیف اور تحفظ دینے والوں کو انکے انجام بد تک پہنچائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اسیران کے بلند حوصلہ ماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے پر اسیر ہوئے، انکے دامن پر پانامہ کا داغ ہے نہ اقامہ کا ان پر لوٹ کھسوٹ کا الزام ہے اورنہ ہی جعل سازی اور جھوٹ کا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top