توبہ کا آغاز استغفار کے بعد ہوتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہراعتکاف کی آٹھویں نشست میں درس تصوف

مورخہ: 02 جون 2019ء

شہراعتکاف 2019

تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 27 رمضان المبارک کی شب 2 جون 2019ء کو آٹھویں نشست منعقد ہوئی، جس میں آستانہ عالیہ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی مہمان خصوصی تھے۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’نیکیوں اور گناہوں کے حوالے سے لوگوں کے احوال‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل و زبان سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا توبہ نہیں بلکہ استغفار ہے۔ توبہ کا آغاز استغفار کے بعد ہوتا ہے۔ توبہ یہ ہے کہ دل و دماغ سے گناہ کی زندگی کو چھوڑ دیا جائے۔ گناہوں کی آلودگی، شرمندگی اور تاریکی سے باہر نکل آنا اللہ کی توفیق ہے۔ اپنے اصلاح احوال پر توبہ کر کے نئے سفر کا آغاز کرنا تقویٰ ہے۔ بندہ اللہ کی ناراضگی کے راستے چھوڑ کر گناہ سے بچتا رہے اور تقویٰ اس کی زندگی میں محفوظ رہے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ گناہ سے بچتے رہنا اور نیکی پر اپنے آپ کو کیسے قائم رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کو صرف نور سے پیدا کیا۔ فرشتوں کی پیدائش میں اللہ نے صرف نور ہی رکھا ہے، کیونکہ ان کی تخلیق میں تاریکی ہے ہی نہیں۔ اللہ نے شیاطین کو صرف ظلمت یعنی تاریکی سے پیدا کیا، ان میں نور رکھا ہی نہیں، اس لیے ان سے نیکی ہو ہی نہیں سکتی۔ اللہ نے جنوں اور انسانوں میں بھی شیاطین پیدا کیے۔ اللہ نے تیسری مخلوق انسان پیدا کیا، جس میں اللہ نے نور اور ظلمت دونوں جمع کر دیئے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان میں نفس کو تاریکی اور روح کو نیکی کا نمائندہ بنا دیا۔ نفس کا جوڑ شیطانوں کیساتھ اور روح کا جوڑ ملائکہ سے رکھ دیا۔ اس لیے انسان کے اندر طاعات اور گناہوں دونوں کی خاصیت رکھ دی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ماہانہ شب بیداریوں کا باقاعدگی سے احیاء کریں۔ یوسی کی سطح پر شب بیداریاں قائم کی جائیں۔ جہاں لوگوں کو اصلاح احوال و تقویٰ کی طرف دعوت دی جائے۔

پروگرام میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئر ریٹائر اقبال احمد خان، جواد حامد، سردار شاکر خان مزاری، علامہ محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس قادری، میاں زاہد اسلام، علامہ امداد اللہ خان، سید الطاف شاہ، علامہ غلام مرتضٰی علوی، محمد فاروق رانا، افغانستان سے درویش صاحب اور دیگر مرکزی قائدین و عہدیدار مرکزی سٹیج پر موجود تھے۔

شہراعتکاف کی آٹھویں نشست میں ہندو رہنماء پنڈت بھگت لعل نے بھی شرکت کی اور انہوں نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں نعت پڑھی۔ پروگرام میں ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین و سٹاف ممبران کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ، تمغہ جات اور شیلڈز دی گئیں۔ آخر میں دعا کیساتھ پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

شہراعتکاف 2019

ایوارڈ تقریب

شہراعتکاف 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

Itikaf City 2019

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top