اللہ کی نعمتوں کے گلاس کو خالی دیکھنے والے ’’خالی‘‘ رہتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
زندگیوں میں صبر شکر کو داخل کریں، شکر کرنے والوں کو اللہ اپنے خزانوں سے نوازتا ہے
منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں مردوخواتین معتکف سے خطاب
لاہور (3 جون 2019) قائد تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنے اعمال کا خود محاسب بنتا ہے اسکی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں، اللہ کی نعمتوں کا صدق دل سے اعتراف شکر گزاری سکھاتا ہے، اللہ کی نعمتوں کے گلاس کو خالی دیکھنے والے ’’خالی‘‘رہتے ہیں، اللہ کی نعمتوں کے گلاس کو بھرا ہوا دیکھنے والے بھرے رہتے ہیں، قائد منہاج القرآن نے شہر اعتکاف میں ہزاروں مردوخواتین معتکف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطمینان قلب کے لیے اپنی زندگیوں میں صبر شکر کو داخل کریں، شکر کرنے والوں کو اللہ اپنی نعمتوں اور خزانوں سے نوازتا ہے۔ ۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ اپنے نفس کا محاسبہ کرنے والے شخص کے لیے نیکیاں کرنا آسان ہو جاتا ہے، جس نے دنیا میں اپنا حساب کیا قیامت کے روز اسکا حساب آسان ہوگا، روحانیت کسی علاقے، شخص، زبان اور لباس کے ساتھ خاص نہیں، تقوی اور روحانیت پر کسی کی اجارہ داری نہیں، روحانی مقام کا انحصار ’’تقوی‘‘پر ہے، بندہ جتنا اپنے من میں جھانکے گا اللہ اتنے رتبے بڑھا دے گا، ظاہر کے چراغ بجھ جاتے ہیں باطن کے چراغ روشن رہتے ہیں، انسانی نفس تاریکی اور روح نیکی کی نمائندہ ہے، نفس کا تعلق شیاطین اور روح کا تعلق ملاءکہ کے ساتھ ہے، انسانی زندگی اطاعت الٰہی میں گزارنے کا نام ہے، دنیاوی لذتوں کے معاملے میں نفس کو قابو میں رکھنا صبرہے۔
تبصرہ